گکھڑمنڈی(نامہ نگار) سابق حکومت نے مسلم لیگ ن کے 5 سال قبل دور اقتدار میں پی پی 53 کے ترقیاتی منصوبے بند کردئےے تھے لیکن اب وہاں سے ہی ان منصوبوں کو شروع کر کے دیہات کو شہر سے ملانے کے لےے مین سڑکیں تعمیر کر کے دوبارہ اس حلقہ کو ضلع کا ماڈل حلقہ بنائیں گے ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان چوہدری عطاءاﷲ تارڑ نے اپنے بھائی سابق ایم پی اے اور امیدوار پی پی 53 بیرسٹر بلال فاروق تارڑ کے حلقہ انتخاب میں یونین کونسل جلال بلگن کے گاﺅں بلے والا میں سڑک کی تعمیر کے افتتاح کے موقع پر تقرےب سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے خصوصی گرانٹ جاری ہونے پر کروڑوں روپے کی لاگت سے لمبانوالی سے اروپ، ترگڑی سے تلونڈی کھجور والی، بلے والا سے نندی پور کے علاوہ دیگر شاہراہوں کی دوبارہ تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے۔