گوجرانولہ:محرم الحرام میں اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینے کا فیصلہ


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )محرم الحرام میں اتحاد بین المسلمین کافروغ اورمذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مختلف مسالک کے درمیان مثالی بھائی چارہ حکومت پنجاب کی اہم ترین ترجیح ہے اورڈویژنل وضلعی انتظامیہ، جید علمائے کرام اور امن کمیٹیوں کے معزز اراکین ملکی سالمیت، امن وامان اور فرقہ وارانہ رواداری کیلئے مل کرکام کریں گے اور اشتعال انگیزی، مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے والی تمام مقامی اور غیر ملکی قوتوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔اس عزم کا اعادہ اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب کے نمائندہ وفد کے دورہ گوجرانوالہ کے دوران ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ اور تمام مسالک کے نمائندہ علمائے کرام کے مشترکہ اجلاس میں کیاگیامحکمہ اوقاف حکومت پنجاب کے زیر اہتمام گوجرانوالہ کا دورہ کرنے والے صوبائی وفد کی قیادت امام جامع مسجد حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش علامہ مفتی رمضان سیالوی کررہے تھے جبکہ تمام مسالک کے جید علماءکرام محمد اسلم صدیقی، مفتی محمد عمران حنفی، سید عمران حیدر،پروفیسرشفیق احمد قصوریسمیت دیگروفد کاحصہ تھے۔

ای پیپر دی نیشن