گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سٹی پولیس افسر ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوں، چوروں اور جرائم پیشہ افراد کےخلاف کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ انہی احکامات کے پیش نظرڈی ایس پی سرکل ماڈل ٹاون غازی عارف محمود خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاون سب انسپکٹرعثمان ذوالنورین ودیگر پر مشتمل پولیس ٹیم نے ڈکیت گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر کے تاجر سے چھینی گئی رقم سولہ لاکھ روپے ،دس موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا۔
۔