گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ کی صنعتی مصنوعات کو نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر متعارف کروایا جائے گا۔گوجرانوالہ بزنس سنٹر میں میڈ اِن گوجرانوالہ انکلوئیر کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اِس عزم کا اظہار چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سنٹر احمد اکرام لون نے ہائی کمیشن آف ماریشیس مسٹر راشیدالے صوبیدار سے ملاقات کے دوران کِیا، ملاقات میں گوجرانوالہ کی صنعتی مصنوعات اور دونوں ممالک کے مابین تجارتی فروغ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ، چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سنٹر احمد اکرام لون نے ہائی کمشنر آف ماریشیس کو گوجرانوالہ بزنس سنٹر کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ گوجرانوالہ کی تمام بڑی صنعتوں کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔ یقینا یہ قدم تجارتی فرو غ کےساتھ ساتھ معاشی استحکام کا بھی پیش خیمہ ہوگا۔ ملاقات کے دوران ہائی کمیشن آف ماریشیس نے چیئرمین جی بی سی احمد اکرام لون کو وفد کے ہمراہ ماریشیس آنے کی دعوت بھی دی، وفد میں خالد منہاس،خواجہ شارق کلیم، سید واجد علی نقوی ، شہروز رشید ، حبیب اللہ چوہدری ، قیصر سلیم اور اسامہ امجد بھی ان کے ہمراہ تھے۔