ملتان (سٹاف رپورٹر)منڈی مویشاں ملتان کی نئی انتظامیہ بیوپاریوں کو دونوں ہاتھوں لوٹنے لگی،ڈبل پرجی نہ دینے پر ٹھیکیدار کے کارندوں کی طرف سے بیوپاریوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ،جانوروں سے لوڈگاڑیاں گھنٹوں تپتی دھوپ میں کھڑی کردی جاتی ہیں۔ پرالی ڈالنے کے نام پربھی بیوپاریوں سے ہزاروں روپے بٹورے جارہے ہیں۔موقع پر موجود پنجاپ کیٹل مارکیٹ اینڈڈ ویلپمنٹ کا عملہ بھی ان کارندوں کے سامنے بے بس نظر آنے لگا۔اورچارجنگ پر بیوپاری سراپا احتجاج،سیکرٹر ی لوکل گورنمنٹ پنجاب،اور نگران وزیر اعلی نوٹس لیں،متاثرین۔بتایا جاتا ہے کہ منڈی مویشاں ملتان میں نئے پر ٹھیکیدار اور وہاں بٹھائے اس کے کارندے اورچارجنگ کرنے لگے۔5 سوروپے فی جانور وصول کرنے کے ساتھ ساتھ جانور کو تندی پرباندھنے کا کہہ کر مزید 3 سوروپے فی جانور وصول کیے جارہے ہیں،مزید اضافی 3 سوروپے فی جانور نہ دینے پر بیوپاری کو لاتوں ،مکوں اورسوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جاتاہے،گزشتہ ہفتے بھی مزید اضافی 3 سوروپے فی جانور نہ دینے پر متعددبیوپاریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا،متاثرہ بیوپاری حضرات حصول انصاف کےلئے منڈی میں موجود پنجاپ کیٹل مارکیٹ اینڈڈ ویلپمنٹ کے عملے کے پاس بھی گئے مگر شنوائی نہ ہوئی۔پرالی ڈالنے کے نام پربھی بیوپاریوں سے ہزاروں روپے بٹورے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ نیلامی ٹھیکہ کے وقت جانوروں کو تندی پرباندھنے کےلئے 3 سوروپے فی جانور وصول کرنے کا کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا۔یوں جانوروں کو تندی پرباندھنے کی مد میں ٹھیکیدار بیوپاریوں سے ہر ہفتے کرڑوں روپے اضافی وصول کر رہا ہے،ٹھیکید ار اور اس کے کارندوں کو بھتہ نہ دینے والے بیوپاری تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں،گزشتہ ہفتے بھی اورچارجنگ پر بیوپاریوں نے ہڑتال کردی،اس موقع پر ٹھیکید ار اور اس کے کارندوں اورپنجاپ کیٹل مارکیٹ اینڈڈ ویلپمنٹ کے عملے نے پولیس کی مد دسے ہڑتال کرنے والے بیوپاریوںکو وہاں سے ہٹا دیا۔اورچارجنگ پر بیوپاری سراپا احتجاج ہیں، انہوں نے ڈی سی ملتان، کمشنرملتان ، سیکرٹر ی لوکل گورنمنٹ پنجاب،اور نگران وزیر اعلی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
منڈی مویشاں ملتان اورچارجنگ جاری، بیوپاریوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ
Jul 12, 2023