شبنم ظفر پاکستان بزنس فورم سندھ ریجن کی چیئرپرسن مقرر؛ نوٹیفکیشن جاری


 کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان بزنس فورم نے وائس چیئرپرسن سندھ و فیڈریشن چیمبرز آف کامرس کی سابقہ نائب صدر شبنم ظفر کو پی بی ایف سندھ ریجن کا نیا چیئرپرسن مقرر کیاہے، جس کی منظوری مرکزی کور کمیٹی نے دی اور اس سلسلے میں ان کا باظابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نومنتخب چیئرپرسن سندھ شبنم ظفر نے اس موقع پر کہا پاکستان بزنس فورم نے جس اعتماد کا اظہار کہا ہے میں اس پر ان کی شکرگزار ہوں اور جلد سندھ کے دورے پر نکلوں گی تاکہ پی بی ایف عہدیداروں سے تفصیلی ملاقات کروں اور جامع پالان تشکیل دے سکوں جو ہمیں سندھ حکومت کے ساتھ کام کرنے میں مدد دے سکے۔ 
انھوں نے مزید کہا سندھ میں بزنس کمیونٹی کے تحفظ کے لئیے مختلف چیمبرز کا دورہ بھی کروں گی تاکہ ایک مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جا سکے۔پچھلے سال آنے والے بدترین سیلاب نے سندھ کی زراعت اور باغوں کو شدید متاثر کیا۔ آم اور کھجور کی فصل خراب ہوئی جس کی وجہ سے اس سال ان کی برآمدات میں کمی واقع ہوگی جس پر ہم حکومت سے سبسڈی دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ کراچی شہر میں بزنس کمیونٹی کی جگہوں پر قبضہ کی شکایت آرہی ہیں جس پر حکومت سندھ فوری ایکش لے اور کمشنر کراچی کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائے اور اس میں پاکستان بزنس فورم کی بھی نمائندگی ہو جو اپنی تفصیلی سفارشات مرتب کرسکے۔ اس کے علاوہ جامشورو میں ایک نیا انڈسڑیل پارک بنانے کی سخت ضرورت ہے جہاں ون ونڈو سہولیات میسر ہوں تاکہ انڈسٹری فروغ پا سکے جس کی ملک کو اس وقت سخت ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن