لاہور(نامہ نگار) لیاقت آباد پولیس نے2 رکنی ڈکیت چٹو گینگ کے سرغنہ سلمان اور ساتھی عمران کو گرفتار کر کے 3 لاکھ نقدی، 4 موبائل فون ، پستول اور موٹرسائیکل برآمدکر لی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ کو خفیہ اطلاع پر چھوٹی پھاٹکی پارک سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان قینچی امرسدھو بازار میں واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔دوران تفتیش 16 سے زائد وارداتوں کااعتراف کیا ہے۔