آئی جی پنجاب کی پی ایچ ڈی مکمل کرنیوالے ٹریفک وارڈن سے ملاقات


لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران سروس پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر لاہور ٹریفک پولیس کے ہونہار وارڈن ڈاکٹر محمد عابد نذیر سے ملاقات کرکے حوصلہ افزائی کی۔ آئی جی پنجاب نے محمد عابد نذیر کے یونیفارم پر ڈاکٹر کے نام والی نیم پلیٹ چسپاں کی اور شاندار کارنامہ پر ڈاکٹر محمد عابد نذیر کو تعریفی سند سے نوازا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے دوران ڈیوٹی ماسٹرز اور ایم فل کی ڈگریوں کے بعد پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر ڈاکٹر محمد عابد نذیر کو شاباش بھی دی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...