یو ایم ٹی میں سرٹیفائیڈ ویب 3.0،  میٹاورس ڈویلپرزاور سولوپرینئرزپروگرام

Jul 12, 2023


لاہور (لیڈی رپورٹر)  یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن نے صدارتی اقدام برائے مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹنگ کے تعاون سے یو ایم ٹی میں سرٹیفائیڈ ویب 3.0،  میٹاورس ڈویلپرزاور سولوپرینئرزپروگرام کا 2022 میں کامیابی سے آغاز کیا تھا۔یہ پروگرام ایک ملک گیر اقدام ہے جو لاہور، فیصل آباد، کراچی، اسلام آباد اور پشاور جیسے بڑے شہروں میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ یو ایم ٹی پنجاب ریجن کے لیے ہیڈ آفس کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے اور اس پروگرام کو فعال بنانے میں قلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔دو بیچز کی کامیاب تکمیل کے بعد، تیسرا بیچ 9 جولائی 2023 کو شروع ہوا، جس میں 1000 سے زائد طلباءنے داخلہ لیا اور کلاس میں شرکت کی۔ یہ طلباءپنجاب بھر کے مختلف علاقوں سے آتے ہیں، جو پروگرام کی جامع نوعیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی پروفیسر عابد حسین خان شیروانی اورPIAIC کے چیف آپریٹنگ آفیسر ضیاءاللہ خان خصوصی شرکت کرتے ہوئے نئے طلباءکوخوش آمدیدکہا اور مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرتے ہوئے اس کو مزید آگے بڑھایا۔

مزیدخبریں