حکومتی اداروں کو ایکسپورٹرز سے رابطے بڑھانا ہوں گے:عثمان اشرف

Jul 12, 2023

لاہور( کامرس رپورٹر)ممبر کسٹم کے فوکل پرسن کلکٹر سیالکوٹ نیئر شفیق نے اعلیٰ افسران کے ہمراہ سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف کی دعوت پر پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا دورہ کیا۔ سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف نے ممبر کسٹم کے فوکل پرسن کو ہاتھ سے بنے قالینوں کے ایکسپورٹرز کو درپیش دیرینہ مسائل کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے حل کی درخواست کی۔ عثمان اشرف نے کہا کہ پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے سے صرف تین ارب ڈالر کے قرض کے حصول کیلئے کڑی سے کڑی شرائط تسلیم کی ہیں۔ اگر مسائل حل کئے جائیں تو پاکستانی ایکسپورٹرز انتہائی کم مدت میں اتنا فارن ایکسچینج اپنے ملک میں لا سکتے ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ فوکل پرسن مسائل کے حل کیلئے تعاون پیش کریں گے۔ایکسپورٹرز اور متعلقہ اد ارے مل کر ایکسپورٹ کو بڑھانے کےلئے قدم سے قدم ملا کر چلیں گے۔ ملک میں قیمتی زر مبادلہ کے حصول میں ایکسپورٹرز کا کلیدی کردار ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے دورے کے دوران جن مسائل سے آگاہ کیا گیا ہے انہیں حکومت اور متعلقہ اعلیٰ حکام تک پہنچایاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایسوسی ایشن چیف کلکٹر لاہور میڈم سکندر رباب کو بھی دورے کی دعوت دیں جس سے مسائل کے حل میں مزید آسانی ہو گی۔میں امید رکھتا ہوں کہ اس موقع پر سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف کی جانب سے فوکل پرسن نیئر شفیق کو سوینئر بھی پیش کیا گیا۔

مزیدخبریں