لاہور (خصوصی نامہ نگار)مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پنجاب حکومت کو فوری طور پر وفاق کے نوٹیفکیشن کے مطابق باقی تینوں صوبوں کی طرح تنخواہوں میں 35 فیصد اور پینشنرز میں ساڑھے سترہ فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن کرنا چاہیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور مرکزی سیکرٹریٹ میں سرکاری ملازمین کے حوالے منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نے مزید کہا کہ اس وقت پنجاب بھر کے تمام سرکاری دفاتروں میں قلم چھوڑ ہڑتال ہوچکی ہے ۔