پنجاب کے سرکاری ملازمین کا وفاق کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے 


لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ ا ور پاکستان ریلوے پریم یونین سی بی اے کے مرکزی چیئرمین ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پنجاب میں سرکاری ملازمین کے حق کو دبانے کی کوشش کی گئی ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ لیوانکیشمینٹ سرکاری ملازمین کے بچوں کاحق ہے۔پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی حکومت اور دیگر صوبوں کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے مطابق کرے۔ پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق کو ختم کیا جائے۔پنجاب حکومت 35 فیصد اضافہ بنیادی تنخواہ کے آغاز کی بجائے کرنٹ تنخواہ کا نوٹیفکیشن فوری طور پر جاری کرے تاکہ مہنگائی کے تناسب کے مطابق اضافہ ہو سکے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور لیو انکیشمینٹ کے نوٹیفکیشن کی واپسی کے مطالبہ کیلئے پنجاب بھر سے آئے سرکاری ملازمین کے سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن