فیروز والہ( نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی علی اصغر منڈانے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ختم ہونے کی باتیں کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ہے آئی ایم ایف کے وفد نے عمران خان سے ملاقات کرکے ثابت کردیا ہے پی ٹی آئی آج بھی ملکی سیاست میں نمایاں مقام رکھتی ہے اور عمران خان ہی قومی امنگوں کے ترجمان ہیں آئی ایم ایف کو بھی باخوبی علم ہے کہ آئندہ انتخابات میں جیت پی ٹی آئی کی ہوگی اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم بنیں گے علی اصغر منڈا نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے روٹی کپڑا مکان اور ن لیگ کے یہ سیاسی فریبی اور نعرہ کہ سیاست نہیں ریاست بچانی ہے نے عوام کو بھوک اور افلاس کے سوا کچھ نہیں دیا اب یہ سلوگن کسی بھی طور پر مزید کارگر ثابت ہونے والے نہیں کیونکہ ریاست تو دیوالیہ ہو چکی ہے اب تباہ حال عوام مزید سیاسی فریبی نعروں کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
پی ٹی آئی کومائنس دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں:اصغر منڈا
Jul 12, 2023