ملک سے دہشتگردی خاتمے میںپاک فوج کااہم کردار ہے: ریاض حسین 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صد رآیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ سیدمرید حسین نقوی نے پارا چنار میں شیعہ مسلمانوں پر افغانستان اور مقامی دہشت گردوں کی طرف سے محاصرے اورقتل و غار ت گری کی شدید مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ریاستی ادارے، ضلعی انتظامیہ اور حکومت بے بسی کی تصویر اور خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ علاقے کے محاصرے کے باعث اشیائے خورد ونوش اور پٹرول کی قلت کے باعث عوام کے لیے شدید مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ٹل پارہ چنار روڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ افواج پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر کے معصوم شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کرکے علاقے میں امن بحال کروائے۔میڈیا سل کی طرف سے جاری بیان میں حافظ ریاض نجفی نے کہا شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، مگر ریاستی اداروں کی عوام سے لاتعلقی دہشت گردوں کی حمایت کے مترادف ہے۔ پارا چنار حساس علاقہ ہے جہاں ایک سازش کے تحت کچھ عرصے بعد بے گناہ انسانوں کا خون بہایا جاتا ہے۔دو ماہ پہلے پارا چنار کے ایک سکول میں 7اساتذہ کو شہید کر دیا گیا ،وہ مدد کو پکارتے رہے ،مگرکسی انتظامی مشینری نے ان کی مدد نہیں کی۔

ای پیپر دی نیشن