قرآن پاک دین اسلام کی بنیاد اور ہمارے ایمان کا لازمی جزو ،پروفیسر الفرید ظفر 

لاہور (نیوز رپورٹر )پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ قرآن پاک دین اسلام کی بنیاد اور ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے اور اس مقدس کتاب کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ آ زادی اظہار کے نام پر دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھیلنا انتہائی تشویشناک امر ہے، عالمی برادری سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیگر آسمانی کتابوں کے احترام کے ساتھ ساتھ قرآن پاک کے تقدس کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدام اٹھائے ان خیالات کا اظہار پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے لاہور جنرل ہسپتال میں ڈاکٹرز،نرسز اور پاکستان ہیلتھ سپورٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے زیر اہتمام سویڈن میں اسلام دشمن عناصر کے ہاتھوں مقدس کتاب قرآن پاک کی ہونے والی بے حرمتی کے خلاف اور امت مسلمہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی کے شرکائ اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پروفیسر الفرید ظفر نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اگر قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات روکنے کیلئے ٹھوس لائحہ عمل اختیار نہ کیا گیا تو مسلم نوجوانوں کے جذبات کو بڑھکنے اور دنیا بھر میں امن قائم رکھنے کو یقینی بنانا مشکل ہوجائے گا ۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...