لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر حسین نے کہا ہے کہ اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راو¿نڈ کا انعقاد چیلنج ہے۔انہوںنے کہا کہ پی ایچ ایف کو ہمیشہ فنڈز کی کمی کا سامنا رہا ہے، حکومت اور سپورٹس بورڈ نے بھی کبھی مایوس نہیں کیا۔اولمپک کوالیفائنگ راو¿نڈ کیلئے سب کے پاس جائیں گے، کوالیفائنگ راو¿نڈ سے ملک میں ہاکی کا سنہری دور واپس آئےگا۔ پاکستان کو پہلی بار اولمپک کوالیفائنگ راو¿نڈ کی میزبانی ملی ہے، ایونٹ کی میزبانی ملنا پی ایچ ایف کی کامیابی ہے۔ ایف آئی ایچ کے صدر کے بھی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پاکستان کا انتخاب کیا۔