ایمرجنگ ایشیا کپ میں بھارت پر سبقت حاصل : محمد حارث

Jul 12, 2023


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان شاہینز کے کپتان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے کہا ہے کہ ایمرجنگ ایشیا کپ میں بھارت پر سبقت حاصل ہے۔ بھارت اور دیگر ٹیموں پر برتری اس لیے حاصل ہے کہ پاکستان شاہینز میں 8 انٹرنیشنل کھلاڑی شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کے تجربے کی وجہ سے پاکستان کا کمبی نیشن دیگر ٹیموں کے مقابلے میں بہتر دکھائی دیتا ہے۔5 ون ڈے اور 9 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 22 سالہ محمد حارث کا کہنا ہے کہ میں انڈر 19 اور فرسٹ کلاس میں کپتانی کرچکا ہوں اس لیے ایمرجنگ ایشیا کپ میں کپتانی کیلئے تیار ہوں۔ ہمارا کمبی نیشن اچھا بنا ہوا ہے۔ ہمارے بیٹرز، سپنرز اور فاسٹ باﺅلرز بہت اچھے ہیں۔ سری لنکا کی کنڈیشنز کا اندازہ ہے۔ سینئر کھلاڑی وہاں کھیل چکے ہیں۔ کنڈیشنز ہمارے لئے مسئلہ پیدا نہیں کریں گی۔ کنڈیشنز کے مطابق پلیئنگ الیون کھلانے کا فیصلہ کریں گے۔ میں نے اپنی بیٹنگ میں ٹھہراو¿ لانے کی کوشش کی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اس کی مجھے بہت ضرورت تھی۔ سمر کیمپ اور پاکستان شاہینز کے کیمپ میں بیٹنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی کام کیا ہے۔

مزیدخبریں