نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میںکھیلوں کے سمر کیمپس‘ 1500 سے زائدکھلاڑی شریک 

Jul 12, 2023


لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس بورڈ پنجاب سمر کیمپس کامیابی سے جاری ہیں،14کھیل جن میں سوئمنگ، اتھلیٹکس، آرچری، بیڈمنٹن، کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، ٹیبل ٹینس، لان ٹینس، تائیکوانڈو، ووشو، کراٹے، جمناسٹک اورسیلف ڈیفنس کے سمر کیمپس میں صرف لاہور کے 1500 سے زائدگرلز اینڈ بوائز کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جبکہ پنجاب کے تمام ڈویژنز اور ڈسٹرکٹ میں ہزاروں کھلاڑی سمر کیمپس سے مستفید ہورہے ہیں،ڈائریکٹریوتھ افیئرز سید عمیر حسن نے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم میں بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے کیمپس کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ سوئمنگ کے سمر کیمپ میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے ماہر کوچز کی جانب سے 500 سے زائد نوجوان سوئمرز کو تربیت دی جا رہی ہے، سوئمنگ نوجوان نسل میں مقبول ترین کھیل ہے،اس میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا بہترین مواقع فراہم کیا گیا ہے۔،سمر کیمپس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئےگا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کوچز کوہدایت دی کہ وہ کیمپ کی تربیت کے دوران نوجوان سوئمرز کوسوئمنگ کی بنیادی تیکنیکس سکھائیں،سپورٹس بورڈ پنجاب نے نوجوان سوئمرز کو سنہری موقع دیا ہے اس سے فائدہ اٹھائیں اور کوالیفائیڈ کوچز کی رہنمائی میں اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں۔

مزیدخبریں