لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر آل راو¿نڈر کی حیثیت سے پرفارم کرنا چاہتی ہوں، مجھے کامیاب آل راو¿نڈر بننا ہے۔30 سالہ عالیہ ریاض نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ میں کمر کی تکلیف کا شکار رہی تھی، جس کے باعث باﺅلنگ نہیں کر سکی تھی لیکن اب مکمل فٹ ہوں اور اچھی باﺅلنگ کر رہی ہوں۔ حالیہ ٹورنامنٹ میں بھی اچھا کم بیک ہوا، میرا ٹارگٹ ہے کہ باﺅلنگ اور بیٹنگ سے ٹیم کو فائدہ ہو۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ویمن کرکٹرز کیلئے سکلز کیمپ لگانے کے حوالے سے عالیہ ریاض نے کہا کہ بڑا اچھا سکلز کیمپ رہا، کمزوریوں کو دور کرنے کی کوشش کی ہے، سکلز کےساتھ ساتھ فٹنس کو بہتر بنانے پر سب کھلاڑیوں نے توجہ دی۔انہوںنے کہاکہ مارک کولز کے آنے سے چیزیں بہتر ہو رہی ہیں، کوچز نے کیمپ میں بولرز اور بیٹرز کےساتھ انفرادی طور پر کام کیا، ہمیں جنوبی افریقی کیخلاف ہوم سیریز کا انتظار ہے، اسی کیلئے تیاریوں میں مصروف ہیں، پاکستان ٹیم کو سیزن کی پہلی سیریز جتوانے کی کوشش کروں گی۔واضح رہے کہ عالیہ ریاض 53 ون ڈے میچز اور 72 ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کر چکی ہیں۔