لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ تعلقات میں جمی برف پگھلنے لگی۔جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا ءاشرف اور بورڈ آف کنٹرول فار ان انڈیا کے سیکرٹری جے شاہ کے درمیان آئی سی سی کے سالانہ اجلاس کے سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی ہے۔دونوں سربراہان کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور بھارت کو کرکٹ پر مل بیٹھنا چاہیے۔ذرائع نے بتایاکہ ذکا اشرف نے جے شاہ کو ایشیا کپ میں پاکستان آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ذرائع کے مطابق جے شاہ نے ذکاءاشرف کو بھارت میں ورلڈکپ میں دیکھنے کی دعوت دی اور انہوں نے ورلڈکپ کے دوران دورہ بھارت کی دعوت قبول کر لی۔دونوں بورڈ عہدیداران نے کرکٹ روابط میں بہتری لانے پر اتفاق کیا۔ ذکاءاشرف نے جے شاہ سے گفتگو میں کہا کہ آپ ہماری مہمان نوازی سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے، پاکستانی عوام اپنے مہمانوں کی قدر کرنا جانتی ہے۔ یہ ایک اچھی شروعات ہے، مستقبل میں مزید ملاقاتیں ہونگی۔
سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ پاکستان میں دیکھنے کی دعوت قبول کرلی
Jul 12, 2023