وزیر آباد (نامہ نگار) بااثر زمیندار کے تشدد سے ادھیڑ عمر شخص جاں بحق ہو گیا۔ وزیر آباد کے نواحی علاقہ پھالوکے چیمہ کے رہائشی نذیر احمد کو مقامی زمیندار نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ مقتول نذیر مہر نے زمیندار مٹھو چیمہ کے ڈیرہ پر اپنے مال مویشی باندھ رکھے تھے۔ گذشتہ شب نذیر ڈیرہ پر گیا۔ زمیندار کو شک تھا کہ مقتول نے اس کے مویشی ڈیرہ سے چرا کر بیچنے کی کوشش کی ہے ۔ اسی شبہ کو بنیاد بنا کر زمیندار مٹھو چیمہ نے مبینہ طور پر نذیر کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی‘ نذیر کی نعش فیصل آباد وزیرآباد ریلوے سیکشن پٹڑی کے قریب سے ملی۔
معمر شخص جاں بحق
وزیر آباد: مویشی چوری کا شبہ‘ زمیندار کے مبینہ تشدد سے معمر شخص جاں بحق
Jul 12, 2023