فلسطینیوںکا قاتل اسرائیل عمران کی حمایت میں کھڑا ہو گیا، شیری رحمان 

Jul 12, 2023

اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کب سے انسانی حقوق کا علمبردار بننے لگا ہے ؟ فلسطینوں کا قاتل اسرائیل عمران کی حمایت میں کھڑا ہو گیا ہے ، یہ گٹھ جوڑ ثابت ہوچکا ہے ، 9 مئی کا فائدہ کس کو ہوا اور اسکے پیچھے کون ہے اس کا جواب سامنے آچکا ہے ،آج پروٹوکول میں عدالتوں میں پیش ہونے والے عمران خان کو وہ لمحہ یاد نہیں جب چاند رات کو فریال تالپور کو بکتر بند گاڑی میں لے جایا گیا ،کسی بھی سابق وزیراعظم نے ملک دشمنی نہیں کی جیسے عمران خان کر رہا ہے ، امریکہ سے تنقید کرانے میں ناکامی پر عمران خان اسرائیل کو سامنے لے آئے ۔وہ منگل کو یہاں معاون خصوصی عطا تارڑ کے ہمراہ پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیںوفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا اقوام متحدہ جیسے فورم سے پی ٹی آئی اور نیازی کو اسرائیل کی جانب سے حمایت کرنا ثابت کرتا ہے 9 مئی کے پیچھے کون ہے ، ان کے تانے بانے ملک کے دشمنوں سے مل رہے ہیں ۔ معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ یہ معاملہ سنگین نوعیت کا پاکستان کی سلامتی سے متعلقہ معاملہ ہے ، نہتے فلسطینوں کی تحریک پر مظالم ڈھائے گئے، مسلمانوں کی نسل کشی کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی ملک دشمن کارروائی ہے ،ہم روز اول سے کہہ رہے تھے۔
شیری رحمان 

مزیدخبریں