اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے تحت بینظیر کفالت سہ ماہی وظائف:11 جولائی شام تک 70 لاکھ 53 ہزار مستحق گھرانوں میں 63 ارب 47 کروڑ سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ ترجمان بی آئی ایس پی کے مطابق بینظیر کفالت کے تحت90لاکھ رجسٹرڈ گھرانوں میں رقم تقسیم کی جا رہی ہے ۔اپریل تا جون کی موجودہ سہ ماہی قسط میں 9000 روپے فی گھرانہ دیئے جا رہے ہیں ۔بینظیر کفالت کے ساتھ ساتھ رجسٹرڈ گھرانوں کے بچوں کو بینظیر تعلیمی وظائف بھی دئے جارہے ہیں ۔تعلیمی وظائف کے حصول کے لیے سکول میں 70فیصد حاضری لازمی ہے۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے قریبی تحصیل دفتر یا ہیلپ لائین نمبر 080026477 پر رابطہ کریں ۔ بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام سے رابطہ صرف 8171 سے کیا جاتا ہے۔
تقسیم
بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام ‘ 70 لاکھ 53 ہزار مستحق گھرانوں میں 63 ارب 47 کروڑ سے زائد رقم تقسیم
Jul 12, 2023