ملتان، سیپڈو بس ڈرائیورز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سروس معطل کردی

Jul 12, 2023


 ملتان(آئی این پی ) ملتان میں سیپڈو بس سروس کے ڈرائیورزکی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے۔فنڈزکی عدم دستیابی کے باعث ڈرائیورز کو دو ماہ کی تنخواہیں بھی ادا نہ کی جا سکیں۔ ملتان میں سیپڈوبس ڈرائیورز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی سروس معطل کردی۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 سالوں سے تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا،2 ماہ کی تنخوا بھی نہیں دی گئی۔
 ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ کمپنی نے بغیر نوٹس 22 ڈرائیورز کو نوکری سے نکال دیا گیا،بس سروس بند ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
بس سروس معطل 

مزیدخبریں