ملک میں امن و سلامتی کا قیام پوری قوم کی ذمہ داری ہے: عبدالخبیر آزاد 

Jul 12, 2023

لاہور ساہیوال (خصوصی نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) محرم الحرام میں امن وا مان کے قیام کے سلسلہ میں حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر کنوینئر اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب، چیئرمین مرکزی رو¿یت ہلال کمیٹی پاکستان سفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد خطیب امام بادشاہی مسجد لاہور کی زیر قیادت اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب کا قافلہ امن میں تمام مکاتب فکر کے جید علماءکرام جس میں سردار محمد خان لغاری‘مولانا عبد الوہاب روپڑی‘علامہ رشید ترابی، مولانا عبدالستار نیازی، مفتی محمد شفیق اعوان، مولانا ندیم قمر‘ مولانا پیر مسعود قاسم قاسمی‘ و دیگر حضرات ہمراہ تھے کمشنر آفس ساہیوال پہنچا۔ جہاں پر سفیر امن مولانا سید محمدعبد الخبیر آزاد نے کمشنر آفس ساہیوال میں ڈویژنل سطح پر منعقدہ اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ مولانا عبد الخبیر آزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن وسلامتی کا قیام پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔ علماءاورعوام متحد ہو کر وطن دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ اتحاد بین المسلمین اور پیغام پاکستان کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ حکومت و انتظامیہ کے ساتھ ساتھ تمام مکاتب فکر علمائ‘ مذہبی راہنما اور عوام الناس پر یہ بھاری ذمہ داری عا ئد ہوتی ہے کہ وہ متحد ہوکر امن و سلامتی کے دشمنوں کے تمام تر ناپاک عزائم اور مذموم ارادوں کو خاک میں ملا دیں۔ محرم الحرام میں امن کو یقینی بنانے کیلئے علماء اور مشائخ اپنا بھر پور کردار ادا کریں‘ملک میں امن کیلئے پاک فوج کا کردار نمایاں ہے جسے ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ آج جبکہ محرم الحرام کی آمد آمد ہے اس وقت ہم سب پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ ہم من حیث القوم اپنی ذمہ داریوں سے عہد ہ برا ہوں اور اپنے ارد گرد کے ماحول پر کڑی نگاہ رکھیں‘ محرم الحرام میں امن کو یقینی بنانے کیلئے علماء و رہنما اپنا بھر پور کردار ادا کریں اور اس زریں اصول پر کار بند رہیں کہ ”اپنے مسلک کو چھوڑو نہیں اور کسی کے مسلک کو چھیڑو نہیں“ پر عمل پیرا ہوں‘ تاکہ ہمیشہ کی طرح اب بھی کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ آخر میں ملک میں محرم الحرام میں قیام امن اور ملک کی سلامتی‘ استحکام‘ترقی و خو شحالی،حرمین شریفین کے تحفظ اور مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے دعا کی گئی۔   
آزاد

مزیدخبریں