خلیج تعاون کونسل اور روس کا مشترکہ اجلاس ، اقتصادی تعاون تیز کرنے پر اتفاق


ماسکو (نیٹ نیوز) خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) اور روس کے درمیان مشترکہ اجلاس میں اقتصادی تعاون، متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تعاون کو تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔ ماسکو میں خلیج تعاون کونسل اور روس کے درمیان مشترکہ اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر روسی وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ملاقات بھی ہوئی۔ اجلاس میں سٹریٹجک تعاون، روس یوکرائن تنازعہ میں پیش رفت اور عالمی حل کی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا اوپیک ممالک نے تیل کی منڈی کے استحکام میں کردار ادا کیا، خوراک اور کھادوں کیلئے عالمی منڈیوں تک بلا روک ٹوک رسائی ہونی چاہیے۔
خلیج تعاون کونسل 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...