روس کی دہلیز پرنیٹواجلاس : ترکیہ نے سویڈن کو اتحاد میں شامل کرنے کی حمایت کردی 


ویلنیوس (نیٹ نیوز) روس کی سرحد سے جڑے یورپی ملک لتھوانیا میں نیٹو ممالک کے سربراہان اہم اجلاس کے لیے جمع ہوئے ہیں جس میں یوکرائن اور سویڈن کے نیٹو میں شمولیت پر بھی غور کیا جانے کا امکان ہے۔ کسی بھی قسم کی روسی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے جرمنی کے پیٹریاٹ میزائل سسٹم اور فرانس کے لڑاکا طیارے اجلاس کی جگہ فضا¶ں میں چکر لگار ہے ہیں۔ اس حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن آج یوکرینی ہم منصب ولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے۔ امریکی صدر واضح کر چکے ہیں کہ روس کے ساتھ جنگ کے دوران یوکرائن کی رکنیت کی پیشکش کا کوئی معاہدہ نہیں ہے کیونکہ یہ نیٹو کو براہ راست جنگ میں گھسیٹ لے گا۔ ترکیہ نے یورپی ملک سویڈن کی نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں شمولیت کی حمایت کردی۔ گزشتہ روز لیتھوانیا میں نیٹو کانفرنس سے قبل ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان، سویڈن کے وزیراعظم اور نیٹو جنرل سیکرٹری جیمز سٹولٹن برگ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے سویڈن کی نیٹو میں شمولیت پر رضامندی کا اظہار کیا ہے اور یہ معاملہ توثیق کیلئے ترک پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔ اس سے قبل لیتھوانیا جانے سے قبل ترک صدر رجب طیب اردگان نے سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت کے بدلے یورپی یونین میں ترکیہ کو شامل کرنے کی شرط رکھی تھی۔ امریکا نے ترکیہ کی جانب سے سویڈن کے نیٹو میں شمولیت کی حمایت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
نیٹو/ ترکیہ

ای پیپر دی نیشن