آسٹریلین ایشز سوکر کی ٹرافی  70 سال بعد سڈنی سے مل گئی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلین ایشز سوکر کی ٹرافی 70 سال بعد سڈنی سے دوبارہ مل گئی۔یہ دلچسپ سیریز تقریباً 70 سال بعد دوبارہ شروع ہو رہی ہے کیونکہ 1954 میں پراسرار طور پرغائب ہونے والی اس سیریز کی ٹرافی سڈنی میں دریافت ہوگئی۔ٹرافی آسٹریلین فٹبال ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین کے گھر سے ملی۔ٹرافی کی بھی ایک تاریخ ہے، ٹرافی میں موجود کیس میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ساکر ٹیموں کے کپتانوں نے سگار کی راکھ کو 1923ءمیں ہونے والے میچ کے بعد محفوظ کیا تھا اور اس میں موجود چاندی کا کیس پہلی جنگ عظیم کے دوران ایک آسٹریلوی فوجی کے زیر استعمال تھا۔ٹرافی کے ملنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ایشز سوکر کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی فٹبال ٹیموں کے درمیان ایشز سوکرمیچ ویمبلے سٹیڈیم لندن میں اکتوبر میں کھیلا جائےگا۔ نیوزی لینڈ فٹ بال کے باس اینڈریو پرگنیل کا کہنا ہے کہ یہ واقعی ایک تاریخی ٹرافی ہے، 1950 ءکے بعد ٹورنامنٹ کواس سال اور اگلے کئی سال کھیلنا بہت اچھا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن