راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سینئر مسلم لیگی رہنما امیدوار پی پی 17چوہدری انعام ظفر سے مرکزی انجمن تاجران مری روڈ وارث خان کے نو منتخب عہدیداران کی ظفرالحق حویلی میں تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں نو منتخب صدر شیخ خرم ، جنرل سیکرٹری حافظ اکرم، سینئیر نائب صدور منظور شاہ، شیخ طاہر نائب صدورمحمد آصف، نوشاد، راجہ یاسر ،کامران اکبر اور دیگر شریک تھے تاجر نمائندوں نے شہر میں فلاحی اور دیگر مسائل حل کرنے پر چوہدری انعام ظفر کا شکریہ ادا کیا اس موقع پرمرکزی انجمن تاجران کے نو منتخب نمائندوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے چوہدری انعام ظفر نے کہا کہ ہماری جماعت مسلم لیگ ن ترجیحی بنیادوں پر تاجر برادری کے مسائل حل کررہی ہے اور آئندہ بھی تاجر براداری کی خدمات جاری رکھے ۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور ان کی کابینہ کی انتھک محنت کی بدولت ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا اور آنے والا دور تعمیر و ترقی کی جانب بڑھنے والا قدم ہے سی پیک کی تکمیل سے تجارت کی نئی راہیں کھولیں گی ۔ اس موقع پر تقریب میں مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما الیاس سبحانی، تنویر اختر شیخ ، نذیراحمد کشمیری ،انجم اقبال ، سیف الرحمان خان ، چوہدری سجاد اور دیگر کارکن بھی موجود تھے ۔
ملک سے غربت، مہنگائی ،بے روزگاری کا جلد خاتمہ ہوگا،چوہدری انعام ظفر
Jul 12, 2023