اسلام آباد (خبرنگار)وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے فیڈرل فلڈ کمیشن کی سالانہ میٹنگ کی صدارت کی اور میں مون سون موسم کی صورت حال اور فلڈپروٹیکشن کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں واپڈا کے نمائندوں نے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جولائی سے ستمبر تک موسم مجموعی طور پر نارمل رہے گا اور ملک میں بارشوں کی وجہ سے سیلاب کا خطرہ خارج از امکان ہے۔ فلڈ کمیشن کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ کچھ دریاں میں پانی کی سطح بلند ہے مگر صورت حال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔محکمہ موسمیات کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موسمیاتی سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کیلئے کئی پروگرام زیر عمل ہیں جن میں نئے ریڈارز کی تنصیب اور نئے فورکاسٹ سنٹرز کا قیام شامل ہے۔ آرمی انجنیرنگ کور کے نمائندے نے پری فلڈ تیاری کے بارے میں بریفنگ دی اور کم محفوظ علاقوں کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ سیلاب کی روک تھام کیلئے پالیسی کے مطابق ان علاقوں میں کام جاری ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت سیلاب کی روک تھام سے متعلقہ اداروں کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے اور اس سلسلے میں ماسٹر پلان زیر عمل لایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے خطرات کو کم کرنے کیلئے تمام ممکنہ اسٹریٹجیز پر کام جاری ہے۔
سیلاب کی روک تھام سے متعلقہ اداروں کو جدید خطوط پر استوار کر ر ہے ہیں،خورشید شاہ
Jul 12, 2023