عوام سے فراڈ پر نجی کمپنی بی فار یوکے مالک کیخلاف ریفرنس، مزید گواہان کو طلب

اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت نے سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے فراڈ پر نجی کمپنی بی فار یوکے مالک سید الرحمن خان نیازی وغیرہ کے خلاف ریفرنس میں مزید گواہان کو طلب کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران مرکزی ملزم سیف الرحمن خان نیازی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوا،جبکہ مرکزی ملزم سیف الرحمن خان نیازی کی دونوں اہلیہ رومیسہ سیف،زرینہ خان کی استثنی درخواست دی گئیں جنہیں عدالت نے منظور کرلیا،دوران سماعت نیب کے گواہ بینک اسلامی کے ملازم محمد عدنان نے عدالت کو بتایاکہ ریکارڈ مختلف برانچ میں ہونے کے باعث اکٹھا نہیں ہو سکا،عدالت نے بینک اسلامی کے نیب کے گواہ عدنان کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب کے مزید دو گواہ عمیر اور علی رضا کو نوٹس جاری کر دیے اور سماعت 17 جولائی تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ادھر احتساب عدالت پیشی سے واپسی پر جوڈیشل کمپلکس کے باہر سے سیف الرحمن کو ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں درج مقدمہ میں گرفتار کرلیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن