اسلام آباد(نا مہ نگار)وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت و توانائی بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے ملنے والے 2 ارب ڈالر سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہو ں نے کہا کہ آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں آئی ایم ایف(آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد حال ہی میں اعلان کردہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی پہلی قسط)، دوست ملک اور کثیر الجہتی ترقیاتی شراکت داروں کی طرف سے مزید زرمبادلہ آنے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے موصول ہونے والے 2 ارب ڈالر پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مزید مضبوط کریں گے۔