فوجی چیک پوسٹ نذر آتش کرنے کے مقدمہ میں گرفتار چوہدری عبدالباسط کے جسمانی ریمانڈمیں 3یوم کی توسیع

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج حامد حسین نے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف 9مئی کے احتجاج کے دوران فوجی چیک پوسٹ نذر آتش کرنے کے مقدمہ میںگرفتارسابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری امجد کے صاحبزادے چوہدری عبدالباسط کے جسمانی ریمانڈمیں 3یوم کی توسیع کردی ہے اور تھانہ مورگاہ پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ 14جولائی کو ملزم کو عدالت میں پیش کر کے تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے راولپنڈی پولیس نے چوہدری عبدالباسط کے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گزشتہ ہفتے اسے طور خم بارڈر سے گرفتار کیا تھا گزشتہ روز ملزم کو سخت حفاظتی حصار میں عدالت میں پیش کیا گیا تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ چونکہ ملزم فوجی چیک پوسٹ پر حملے کے مقدمہ میںگرفتار ہے جس سے مختلف پہلوئوں پرتفتیش کرنا ہے لہٰذا ملزم کامزید جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے جس پر عدالت نے14جولائی تک ملزم کو دوبارہ پولیس کی تحویل میں دے دیا تھانہ مورگاہ پولیس نے سب انسپکٹر محمد وقاص کی مدعیت میں 10مئی کوچوہدری عبدالباسط کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ1997کی دفعہ 7اے ٹی اے کے علاوہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 186،353،241، 427، 148،149 اور 436کے تحت مقدمہ نمبر 397درج کیا تھا۔ 

ای پیپر دی نیشن