اسلام آباد(خبرنگار)بلوچستان کے سینئر وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی نور محمد دمڑ کی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی ملاقات میں صوبے کی ترقی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیاملاقات میں متعدد امور زیرغور آئے جن کا مقصد صوبے کی ترقی اور اہل علاقہ کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا تھاسرمایہ کاری اورتجارت کو فروغ دینے اورمختلف شعبوں میں انٹرپرینیورشپ کی حوصلہ افزائی کیحوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیاملاقات میں سماجی بہبود کے پروگراموں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، پسماندہ کمیونٹیز کی بہتری، صحت کی سہولیات اور تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے حوالے اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیاچیئرمین سینیٹ نے صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے حکومتی اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان موثر ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔