اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں ضلع چاغی میں دالبندین تا زیارت بلانوش سڑک کے منصوبے پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین این ایچ اے نے بتایا کہ 77کلو میٹر سڑک پر کام کا آغاز اگست میں شروع ہو گاانہوں نے کہا کہ دالبندین زیارت بلانوش سڑک کے منصوبے کے لیے ٹینڈرنگ کا عمل آئندہ چند روز میں مکمل ہوگادالبندین زیارت بلانوش سڑک کے منصوبے کا سنگ بنیاد چیئرمین سینیٹ رکھیں گے چیئرمین سینیٹ نے ضلع چاغی میں سڑکوں کو بہتر بنانے کے لیے این ایچ اے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر سے علاقے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ ملے گا اورچاغی کے رہائشیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگاانہوں نے کہا کہ بلوچستان میں این ایچ اے کی جانب سے سڑک کا یہ منصوبہ علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالے گا ، سڑک کی تعمیر کے ساتھ عوام کو بہتر رسائی اور نقل و حمل کی سہولت میسر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نقل و حمل کو بہتر بنانے کے لیے دالبندین تا زیارت بالانوش سڑک کی تعمیر اہم اقدام ہے