اسلام آباد(نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی(جائیکا)کے تعاون سے نوجوان نسل کو ٹیکنیکل ایجوکیشن فراہم کرنے کے لئے میٹرک(ٹیک)پروگرام متعارف کردیا ہے جسے 15جولائی سے شروع ہونے والے سمسٹر خزاں 2023 کے داخلوں میں آفر کیا جارہا ہے۔میٹرک ٹیک پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ ہمیں نوجوانوں کو ہنر مند بنانا ہے تاکہ وہ باعزت روزگار کما سکے۔واضح رہے کہ یونیورسٹی جائیکا کے اشتراک سے مڈل ٹیک(کلاس 6th سے 8th )پروگرام ملک کے مخصوص علاقوں میں بہت کامیابی کے ساتھ چلا رہی ہے۔ سمسٹرخزاں 2023 کے پہلے مرحلے کے داخلے ملک کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ساتھ 15جولائی سے شروع ہورہے ہیں۔اِس مرحلے میں پیش کئے ۔
اوپن یونیورسٹی نے جائیکاکے تعاون سے میٹرک(ٹیک)پروگرام متعارف کردیا
Jul 12, 2023