رئیل اسٹیٹ انڈسٹری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی، کاشف چوہدری

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے چوتھے یوم تاسیس کی تقربیات ملک بھر میں جاری ہیں ۔مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری کی صدارت میں مرکزی سیکرٹریٹ میں تقریب منعقد ہوئی ،تقریب میں یوم تاسیس کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اس موقع پرتاجر رہنماء ضیا ء احمد راجہ، ملک ظہیر احمد،راجہ حسن اختر،شیخ عبدالسلیم ،یوسف راجپوت،ملک عبدالعزیز،شہباز قادری ،عبید عباسی،راجہ رفاقت،عثمان خان جلالزئی، شیخ شبیر،مدثر فیاض چوھدری،نجیب عباسی، ملک شکیل،عتیق جنجوعہ،بابر چوھدری،راجہ خالد،آصف علی،حاجی اللہ رکھا،چوھدری جاوید،ملک عثمان، غلام علی انجم، عظیم الحسنات و دیگر تاجر قائدین موجود تھے۔تقریب کے دوران تاجر نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان محمد کاشف چوہدری نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ انڈسٹری پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اس سیکٹر کے چلنے سے 70سے زائد انڈسٹریز اور مختلف کاروباروں کو روزگار ملتے ہیں اور کاروبار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن