جہلم(نامہ نگار)جہلم پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرناصر محمود باجوہ کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغوائ،قتل ،چوری،ڈکیتی،رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ،ملزمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی جس کے لئے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے اسی طر ح امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی طرف سے ضلع کے داخلی وخارجی پوائنٹس کے علاوہ شہر کے اہم مقامات پر سنیپ چیکنگ بھی کی گئی ہے۔گزشتہ ماہ میں کل80مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے90مجرمان اشتہاری نہایت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے جبکہ47عدالتی مفروران کو گرفتار کیا،قتل کے06مقدمات درج ہوئیجن میں 24ملزمان گرفتار کر لئے گئے، جرائم برخلاف مال کے129مقدمات درج 50ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن سے06 کروڑ37 لاکھ56ہزار998 روپے کا مال مسروقہ برآمد،03گینگ ٹریس جن میں 08ملزمان گرفتار ،موٹر سائیکل چور گینگ کے 01ملزم گرفتار، نقب زنی 01ملزم گرفتار جن سے مجموعی طور پر 05کروڈ52لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے۔