سویڈن نے مسلم امہ کی جذبات کو مجروح کرنے کی ناپاک کوشش ہے، قاری ابراہیم

 حضرو(نمائندہ نوائے وقت)جے یو آئی کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی ون حضرو اٹک قاری محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ توہین قرآن کریم کی ناپاک جسارت عالمی استعمار کی غلیظ ناقابل قبول حرکت  ہے اور اس طرح کی غلیظ حرکت نہ صرف عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے بلکہ عالمی امن کو تباہ کرنے اور مسلم امہ کی جذبات کو مجروح کرنے کی ناپاک کوشش ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعید منزل حضرو میں جے یو ائی کے قائدین قاری محمد اسماعیل، مولانا محمد مسعود اختر ضیاء اور دیگر راہنماوں و کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا قاری محمد ابراہیم نے کہا کہ سویڈن میں قرآن کریم کی توہین کے مرتکب افراد نہ صرف عالمی امن کو تباہ کرنے کے مرتکب ہیں بلکہ ان کی اس طرح کی ناپاک حرکت سے مسلم امہ میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن