بوچھال کلاں کالج روڈ پر تجاوزات مافیہ کی میڈیا پر خبریں آنے کے بعد چند لوگوں کی گیدڑ بھبکیاں

بوچھال کلاں( نامہ نگار) علاقہ کے صحافی نے عوام کے مسائل کی نشاندھی کی کہ کالج روڈ پر قبضہ مافیہ سڑک کھا گیا ہے خبر لگنے کے بعد چند افراد نے علاقہ ونہار کے سینئر صحافی ریاض ملک کو روک کر بدتمیزی کی کہ انہوں نے خبر کیوں لگائی جس کے بعد سوشل میڈیا پر دوبارہ خبر منظر عام پر آ گئی جس میں کہا گیا کہ عوام کی ایک خاص تعداد نے ڈپٹی کمشنر چکوال سے رابطہ کا فیصلہ کیا ہے اور انہیں تحریری درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے ان کا مطالبہ ہے کہ سڑک کی حدود40فٹ ہے جبکہ اب یہ سڑک20فٹ سے بھی کم رہ گئی ہے  جس پر کچھ لوگوں نے پیٹھ پیچھے صحافیوں کو برا بھلا کہا جس پر علاقہ ونہار کے سینئر صحافی ریاض احمد ملک نے ڈی پی او چکوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے 

ای پیپر دی نیشن