وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج اسلام آباد میں پاکستان ایجوکیشن اینڈاومنٹ فنڈ اور قومی نصاب میں اصلاحات کا آغاز کریں گے. اپنے خادم پنجاب کے دور میں پنجاب ایجوکیشن اینڈاؤمنٹ فنڈ کی طرز پر وزیرِ اعظم نے پاکستان اینڈاومنٹ فنڈ کے قیام کی ہدایت کی جس کا قیام آج عمل میں لایا جا رہا ہے.رواں سال اس فنڈ سے 12 ہزار باصلاحیت اور مستحق طلباء و طالبات مستفید ہونگے جس میں 50 فیصد کوٹہ خواتین کیلئے رکھا گیا ہے. آئندہ چار سال میں اس فنڈ سے 10 ارب روپے کے میرٹ وظائف دیئے جائیں گے.وزیرِ اعظم آج قومی نصاب میں آئینِ پاکستان اور کمپیوٹر کوڈنگ کی شمولیت کا بھی آغاز کریں گے. اس سے نہ صرف پاکستان کی نسل نو آئین میں تفویض کردہ اپنے بنیادی حقوق کے بارے آگاہ ہوگی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کوڈنگ جیسے جدید ہنر کے حصول سے بین الاقوامی سطح پر افرادی قوت کے مقابلے میں روزگار کے بہتر مواقع حاصل کر سکے گی.وزیرِ اعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے.
وزیرِ اعظم آج پاکستان ایجوکیشن اینڈاومنٹ فنڈ اور قومی نصاب میں اصلاحات کا آغاز کریں گے.
Jul 12, 2023 | 11:10