حج سیزن کے دوسرے فیز میں مسجد نبوی میں دیکھ بھال اور تیکنیکی امور کا کام تیز

مسجد نبوی ﷺ میں دیکھ بھال، تکنیکی اور آپریشنل امور کی ذمہ دار ایجنسی نے صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی ہدایت پر حج سیزن کے دوسرے فیز کے دوران مسجد نبوی میں زائرین کو مربوط خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششیں اور کام تیز کر دیا ہے۔تکنیکی امور کی ذمہ دار ایجنسی کی طرف سے مسجد نبوی کے صحن میں 256 چھتریوں، 6 ایئر کنڈیشننگ یونٹس (چلرز)، 18 ایلیویٹرز کو فعال رکھا ہے۔اس کے علاوہ 176 ایسکلیٹرز، 118,000 لائٹنگ یونٹس کو چلانے اور دیکھ بھال کرنے کے علاوہ 27 موبائل ڈومز، 424 سپرے پنکھے،2821 ٹوائلٹس، 1076 پینے کےپانی کے کولر، روضہ مبارک میں 27 ایئر کنڈیشننگ یونٹس کے آپریشن اور دیکھ بھال کے علاوہ مسجد نبوی میں 6060 لاؤڈ اسپیکر، 8383 بیرونی اور اندرونی وضو خانے اور 1374 کراؤڈ کنٹرول کیمرے اور 4322 کار پارکنگزکوفعال رکھا ہے تاکہ زائرین کو مسجد نبوی میں حاضری کے دوران کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ای پیپر دی نیشن