پاکستان شاہینز کا پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو میں بھرپور پریکٹس سیشن

کولمبو:پاکستان شاہینز نے پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو میں پریکٹس سیشن کیا، جس میں کھلاڑیوں کی جانب سے بھرپور ٹریننگ کی گئی۔پاکستان شاہینز ایمرجنگ ایشیا کپ میں کھیلنے کے لیے کل رات سری لنکا کے شہر کولمبو پہنچی، آٹھ ملکی ایمرجنگ ایشیا کپ 13 سے 23 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز ایمرجنگ ایشیا کپ کے گروپ بی میں شامل ہے۔پاکستان شاہینز محمد حارث کی قیادت میں اپنا پہلا میچ نیپال کے خلاف 14 جولائی کو کھیلے گی۔پاکستان شاہینز کل بی آر سی گراؤنڈ، کولمبو میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔پاکستان شاہینز اپنے ہونے والے میچز میں فتح کے لئے پر عزم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن