ایس ای سی پی، لاہور چیمبرمیں کمپنیوں کی ریگولرائزیشن سکیم کیلئے آگاہی سیشن  

Jul 12, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کیساتھ مل کر لاہور چیمبرمیں کمپنیوں کی ریگولرائزیشن سکیم 2024 کے بارے میں آگاہی سیشن منعقد کیا۔لاہور چیمبرکے صدر کاشف انور نے سیمینار کی صدارت کی جبکہ رجسٹرار/انچارج کمپنی رجسٹریشن آفس، ایس ای سی پی لاہور شہباز سرور، ایڈیشنل جوائنٹ رجسٹرار ایس ای سی پی علی وحید خان اور کنوینر سٹینڈنگ کمیٹی برائے لیگل ایجوکیشن حسیب اللہ خان نے اس موقع پر خطاب کیا اور سکیم کے مقاصد اور اہداف پر روشنی ڈالی۔ کاشف انور نے کہا یہ سیشن کاروباری اداروں کو قانونی ضروریات کی پابندی کرنے کیساتھ ساتھ شفافیت، احتساب، اور ترقی کو فروغ دینے کیلئے بہترین طریقے اپنانے کی جامع معلومات فراہم کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں