شیعہ کمیونٹی لیڈران، مجالس، جلوسوں کے لائسنس ہولڈر ز کی سنٹرل پولیس آفس آمد

لاہور (نامہ نگار)شیعہ کمیونٹی لیڈران، مجالس، جلوسوں کے لائسنس ہولڈر اور متولیان کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان سے ملاقات کی۔ وفد میں موچی دروازہ، پانڈو سٹریٹ، ماڈل ٹاؤن، امامیہ کالونی، موری گیٹ سمیت دیگر اہم جلوسوں اور مجالس کے متولیان اور عمائدین شامل تھے۔ شیعہ کمیونٹی وفد نے عشرہ محرم میں پنجاب پولیس کی جانب سے مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا، دوران ملاقات شیعہ کمیونٹی لیڈران نے جلوسوں کے روٹس پر پارکنگ و ٹریفک امور بارے اپنی تجاویز پیش کیں۔

ای پیپر دی نیشن