کابل(نوائے وقت رپورٹ) افغان وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد سے جاپان کے سفیر تاکایوشی کرومایا نے ملاقات کی۔وزیر دفاع نے کہا کہ امارت اسلامیہ تمام ممالک کیساتھ اچھے دوطرفہ تعلقات کیلئے پرعزم ہے۔جاپانی سفیر نے عالمی سلامتی اور منشیات کیخلاف جنگ میں امارت اسلامیہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جاپان صحت، زراعت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں افغانستان کے عوام کیساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے۔