لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہریوں کیلئے صاف ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے محرم الحرام صفائی پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پر مرحلہ وار 9 ٹاؤنز میں امام بارگاہوں کی واشنگ کی جا رہی ہے۔عاشورہ سے قبل شہر کی 120 بڑی امام بارگاہوں کی خصوصی صفائی دھلائی مکمل کر لی جائے گی۔