لاہور ( خصوصی نامہ نگار) منہاج القرآن کے سینئر رہنماؤں کے وفد نے گزشتہ روز گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔وفد میں ڈائریکٹر شہزاد رسول ، ڈاکٹر خرم شہزاد اورعبدالحفیظ چوہدری شامل تھے۔خرم شہزاد نے گورنر پنجاب کو منہاج یونیورسٹی کے وزٹ کی دعوت دی جس کی ہامی بھرتے ہوئے جلد آنے کا وعدہ کیا۔منہاج القرآن کے رہنماؤں نے گورنر پنجاب کو شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری اور چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شہرہ آفاق تصنیف ’’دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ کا تحفہ دیا۔ وفد سے وقت گورنر پنجاب نے کہا پاکستان کی ترقی،خوشحالی اور روشن مستقبل اعلیٰ تعلیم سے وابستہ ہے۔تعلیم کے فروغ کیلئے تمام ممکن اقدامات کرنا ہوں گے۔
سردار سلیم حیدر خان سے منہاج القرآن کے سینئر رہنماؤں کے وفد کی ملاقات
Jul 12, 2024