لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیاء کے شعبہ آرٹ اینڈ فیشن کے زیر اہتمام تھیسز نمائش کا افتتاح کیا۔ الحمرا آرٹ گیلری میں منعقدہ اس نمائش میں 33 سے زائد طلبہ و طالبات نے فیشن، انٹیریئر اور ٹیکسٹائل ڈیزائن کی تھیم پر مبنی اپنے اپنے پراجیکٹس ڈسپلے کئے اور وزیر تعلیم کو ان پر مفصل بریفنگ دی۔ رانا سکندر حیات نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیاء میاں عمران مسعود، وائس چیئر پرسن یو ایس اے حنا صادق، ہیڈ آف شعبہ فیشن ڈیزائن اینڈ ٹیکسٹائل صائمہ وسیم اور رجسٹرار محمد امیر کے ہمراہ مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور شرکاء کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ان کے کام کی تعریف کی۔
رانا سکندر حیات کا آرٹ اینڈ فیشن کے زیر اہتمام تھیسز نمائش کا افتتاح
Jul 12, 2024