ذیشان رفیق کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، متعدد فیصلوں کی منظوری 

لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے امور قانون سازی و نجکاری کے اجلاس کے دوران متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی ہے۔ وزیر قانون، مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، متعلقہ سیکرٹریز نے شرکت کی۔ کابینہ کمیٹی نے پنجاب حکومت اور اقوام متحدہ کے آفس فار پراجیکٹ سروسز کے درمیان ایم او یو پر دستخط، پی ایچ اے ڈی جی خان کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور ارکان کے ناموں کی منظوری دی۔ اس موقع پر کمیٹی نے زور دیا کہ کسی بھی ادارے کے بورڈ کے لئے نجی ارکان کے انتخاب کیلئے باقاعدہ طریقہ کار طے کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن